بنگلہ دیش کی معروف ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
اوٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ رِدھی نے خودکشی کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ آئرش اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رِدھیکا رِدھی ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر بحث ہوئی، جس کے دوران مبینہ طور پر رِدھی نے اپنی جان لے لی۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا تھا۔ انہوں نے ’ایکھانے مانوش بکری ہوئی‘، ’بہوروپی‘، ’ڈبل ہنی مون‘ اور ’سندری‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا۔
