پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں اہم اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سرکاری تعطیلات کی وجہ سے اوگرا میں قیمتوں پر نظرثانی نہیں کی گئی لہٰذا پیٹرول اگلے تین روز 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر ملے گا۔
ڈیزل کے ایک لیٹر کی قیمت 383 روپے 95 پیسے برقرار رہے گی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری دے دی گئی۔
Finance Minister Chairs ECC, Approves Revision in Dealers’ Margins on Petroleum Products
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, today chaired a meeting of the Economic Coordination Committee (ECC) of the Cabinet, held at the Finance Division.
The… pic.twitter.com/tgziq5ZdTo
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) August 14, 2026
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا گیا اور موٹر اسپرٹ (ایم ایس) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی سے متعلق معاملے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ای سی سی کی منظوری کےبعد ڈیلرز مارجن ایک روپیہ 34 پیسے اضافے کے ساتھ فی لیٹر 9روپے 98 پیسے ہوگیا ہے۔ اس کے قبل ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 8 روپے 64 پیسے تھا۔
وائس چیئرمین آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایسویسی ایشن نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسی “ہڑتال کی دھمکی” کو ڈیلرز مارجن میں اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے تلخ مذاکرات کے بعد پیٹرولیم وزیر نے ٹیلی فون پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ وزیراعظم نے ڈیلرز کے مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ایسوی ایشن کے مطابق روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو نئی سمری بھجوائی گئی ہے جس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے کی طرح 7 یا 15 روز پر متعین کی جا سکتی ہیں۔
