آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کا خط واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے فیفا کو باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کو خط لکھ کر حمایت واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے گورننس، شفافیت اور مشاورت پر سنگین خدشات پیدا ہوئے۔ جس کے باعث انفینٹینو کی حمایت جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
فیفا کا بیرونی سرمایہ کاروں کو حصہ فروخت کرنے کی تجویز واپس لینے کا اعلان
شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا کے مؤقف کی حمایت کی ہے ، اس سے قبل یوئیفا، کونکاکاف اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن پہلے ہی انفینٹینو پر اعتماد توڑنے کا الزام لگا چکے۔ یہ جیانی انفینٹینو کی فیفا صدر کے طور پر چوتھی مدت کے لیے کوشش کو دھچکا ہے۔
واضح رہے کہ ویلز فٹبال ایسوسی ایشن انفینٹینو کی حمایت واپس لینے والی پہلی ہوم نیشن تھی جبکہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی جیانی انفینٹینو کی حمایت سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔
فیفا صدر کا ارجنٹینا کے نام خط منظرعام پر، شکست کے باوجود ٹیم کی بھرپور تعریف
فٹبال حلقوں میں آئرلینڈ کے حالیہ فیصلے کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ ہوم نیشنز کی جانب سے حمایت میں مسلسل کمی انفینٹینو کے لیے آئندہ صدارتی انتخاب میں مشکلات بڑھا سکتی ہے۔
