افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران نے آئرلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں ابراہیم زدران نے 118 گیندوں پر 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ابراہیم زدران نے اپنی سنچری 107 گیندوں پر مکمل کی۔ انہوں نے صدیقی اللہ اٹل کے ساتھ مل کر افغانستان کی اننگز کو مضبوط بنایا اور دونوں نے مل کر 231 رنز کی شراکت قائم کی۔زدران کی اننگز کا خاتمہ گَوِن ہُوئی نے کیا۔
🚨🇦🇫 2,000 ODI RUNS FOR IBRAHIM ZADRAN! 🔥👏
Afghanistan’s RUN MACHINE continues to shine! ⭐
💥 2,000 ODI Runs
🏏 45 Innings
📈 Average: Nearly 49
💯 6 Centuries
🔥 10 Half-Centuries
IBRAHIM ZADRAN — ONE OF AFGHANISTAN’S MOST RELIABLE TOP-ORDER STARS! 🇦🇫💪#AfgvsIre pic.twitter.com/dMUwh6LEyf— CricInformer (@CricInformer) August 12, 2026
اس سنچری کے ساتھ ابراہیم زدران کے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ رحمان اللہ گرباز 9 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ محمد شہزاد کی 6 سنچریاں ہیں۔
24 سالہ ابراہیم زدران نے 45 ون ڈے میچز کی 45 اننگز میں 2,105 رنز مکمل کرلیے ہیں، جن میں 7 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بیٹنگ اوسط 50.11 ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف اننگز کے دوران زدران نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے اور یہ سنگِ میل صرف 45 اننگز میں عبور کیا۔
وہ ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر تیسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے تیز یہ کارنامہ بھارت کے شبمن گل نے 38 اننگز اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 40 اننگز میں انجام دیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی
زدران نے 45 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کرکے ظہیر عباس، کیون پیٹرسن، بابر اعظم اور راسی وین ڈر ڈوسن کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی۔
