ڈیرہ غازی خان میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت گھر میں 15 افراد موجود تھے۔ ایک کمرے کی بوسیدہ چھت کے پرانے گارڈر وزن برداشت نہ کر سکے، جس کے باعث چھت اچانک زمین بوس ہو گئی اور ملبے تلے 5 افراد دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر دبے ہوئے افراد کو باہر نکالا۔
لاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 10 افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وہوا کے علاقے میں پیش آیا ، جس میں 16 سالہ لڑکی اور 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے چند ہفتے قبل ڈیرہ غازی خان کے علاقے پاکستان چوک کے قریب واقع نجی اسکول کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ خواتین اساتذہ سمیت 15 زخمی ہوئے تھے۔
