اسلام آباد: نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، جبکہ اضافی رقم صارفین سے اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
نیپرا کے مطابق جون 2026 کے اصل فیول چارجز 8.4641 روپے فی یونٹ جبکہ ریفرنس فیول چارجز 7.7138 روپے فی یونٹ تھے، جس کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جس کے بعد ڈیٹا کی جانچ پڑتال مکمل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس منظور
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اور کے الیکٹرک اگست 2026 کے بلوں میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ الگ سے ظاہر کریں گی۔
