دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے جرمانہ میں ایک منی بس میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ منی بس کے اندر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
A car explosion in Jaramana, Damascus countryside, was reportedly caused by an explosive device planted inside a minibus, according to preliminary information. The circumstances and casualties are still being verified. pic.twitter.com/CD7WXHVEmg
— Levant24 (@Levant_24_) August 6, 2026
واقعے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت، اس کے محرکات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حالات اور ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جس کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا ، ایران سے معاہدہ کرنا پسند کروں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
حالیہ مہینوں میں شام کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور وقفے وقفے سے ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔
