پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12.52 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 36واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے محکمہ بلدیات کی جانب سے طلب کیے گئے 12 ارب 52 کروڑ 24 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں روجھان کے نوجوانوں کے لیے پولیس بھرتیوں میں خصوصی رعایتی پیکج کی منظوری بھی دی گئی جبکہ کچہ کے علاقوں میں پولیس کے لیے اسلحہ اور حفاظتی آلات کی خریداری کے لیے 1.1 ارب روپے مختص کرنے اور کچہ کے پولیس شہدا کے پیکج سے متعلق قواعد میں نرمی کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت ایک لاکھ 71 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 60 ہزار درخواست گزار اہل قرار پائے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کی بروقت بوائی کی حوصلہ افزائی اور کسانوں کی معاونت کی ہدایت بھی جاری کی۔
وزیراعلی پنجاب @MaryamNSharif کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 36 واں اجلاس!!
کچہ کے علاقے میں پولیس کے لئے اسلحہ اور دیگر حفاظتی آلات کے لئے 1.1 ارب کی منظوری۔
کچہ ایریا میں تعینات نفری کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری۔ pic.twitter.com/N8lbdY2Tra— Maryam Nawaz Updates (@MNS_Updates) August 6, 2026
وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کی سرکاری دکانوں سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے میٹرک امتحانات میں طالبات کی 78 فیصد کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ دسمبر تک پنجاب بھر میں 1100 الیکٹرو بسیں فراہم کر دی جائیں گی تاکہ شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولتیں میسر آ سکیں۔
سیاسی امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی ستھرا مظفرآباد اور الیکٹرو بس جیسے ترقیاتی منصوبے چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچہ کے علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
اجلاس میں کچہ کے علاقوں میں پولیس کے لیے اسلحہ اور دیگر حفاظتی آلات کی خریداری کے لیے 1.1 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک
کابینہ نے کچہ کے علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری بھی دے دی، جس کا مقصد مشکل اور خطرناک علاقوں میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کو جدید سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
