ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شہید

ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شہید | urduhumnews.wpengine.com

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ شہید ہو گئے ہیں۔ ضلعی افسر کو نشانہ بنانے والے نامعلوم ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔

ضلعی افسر کو ٹانک کے علاقے کشمیر چوک میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے دفتر جا رہے تھے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی بازار کے ٹریفک پوائنٹ کے قریب گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کو نشانہ بنایا۔ مقتول اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی اطلاعات میں یہ نہیں بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو نشانہ کیوں بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں