وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی ،جس میں وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام اولین ترجیح ہے،نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔
اسلام آباد : 29 جولائی، 2026.
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی. ملاقات میں رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا.
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ یوتھ… pic.twitter.com/cVB4BYA72q
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 29, 2026
حکومت نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ہنر مند افرادی قوت معیشت، صنعت اور معاشرتی تنوع میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
شہبازشریف نے روزگار کےلیےجامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے تابندہ مستقبل کے ضامن ہیں۔
