اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کےخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ دو اگست 2018 کو سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ گیارہ جولائی کومحفوظ کیا تھا، عدالت نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
طلال چوہدری کیس:
طلال چوہدری کو رواں برس فروری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےعدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کا از خود نوٹس جاری کیا تھا جبکہ 15 مارچ کو ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، طلال چوہدری کے وکیل کو گیارہ جولائی تک دلائل مکمل کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور عدالت نے گیارہ جولائی کو ہی کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کرلیا تھا۔
طلال چوہدری کے خلاف 24 اور 27 جنوری کی تقریروں میں عدالت مخالف الفاظ استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔