میڈرڈ: اسپین کے جنوب مشرقی صوبے المیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 12 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق المیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 16 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل گیا۔ جبکہ فائر فائٹر کا عملہ مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے جنگل میں پھیلی اور بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث اب تک 12 افراد کی جلی ہوئی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 23 افراد لاپتہ ہیں۔
فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرین کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ ڈی این اے نمونے مزید تجزیے کے لیے میڈرڈ بھجوا دیئے گئے ہیں۔
اندلس ریجن کے سربراہ برائے ہنگامی خدمات انتونیو سانز نے بتایا کہ آگ کو ساحلی آبادیوں کی جانب بڑھنے سے روک دیا گیا ہے اور فائر فائٹرز مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سیاح شامل ہیں۔ جن میں برطانوی اور بیلجیئم کے شہری ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ایک ہسپانوی شہری بھی شامل ہے۔ آتشزدگی سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
🇪🇸 The devastating wildfire in the Almería province of southeastern Spain has left at least 11 people dead, up to 8 injured, and 19 others missing
Multiple victims were discovered trapped inside burnt-out vehicles while trying to flee. pic.twitter.com/4oZbqweCqp
— Visegrád 24 (@visegrad24) July 10, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت مزید دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، جبکہ ایک ہزار چار سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں 500 سے زائد فائر فائٹرز، امدادی اہلکار، فوجی دستے اور قومی فائر فائٹنگ بریگیڈ کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک تقریباً 16 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوں لگا جیسے بھارت ہمارا اپنا ملک ہو ، افغان طالبان رجیم کے وزیر کا شرمناک بیان
مقامی افراد کے مطابق آگ غیر معمولی رفتار سے پھیلی اور صرف 2 گھنٹوں میں تقریباً 15 کلومیٹر تک کے علاقے کو متاثر کیا۔ جس کے باعث لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔
حکام کے مطابق یہ آگ ملک کی تاریخ کی مہلک ترین جنگلاتی آگ میں سے ایک بن چکی ہے، جبکہ فائر فائٹرز مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
