کراچی سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

مسجد کے چندہ بکس سے بڑی رقم چوری کرنے والا گرفتار

فوٹو: فائل


کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ لندن گروپ کے ٹارگٹ کلر عشرت اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر شہرقائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ٹارگٹ کلر عشرت اللہ خان نے آٹھ  سے زائد افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں مارنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں