وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کردیا، جازکیش ایپ کےذریعے 5ہزار روپےسے سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، محمد اورنگزیب
انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کےعمل کوتیزرفتار بنائےگا،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کےلیےآسانیاں پیدا ہوں گی۔
جازکیش ایپ کےذریعے 5ہزارروپےسے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،نوجوانوں کوسرمایہ کاری کی جانب راغب کررہےہیں۔معاشی ترقی کےلیےنجی شعبے کااہم کردار ہے،اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے ۔
