اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے مشترکہ ہدف کو حاصل کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی استنبول کے وحدتین محل میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت دونوں ممالک کے وزرا اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے مشترکہ ہدف کے حصول پر اتفاق کیا۔ جبکہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر نے ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
It was a great pleasure and honour to meet my very dear brother, President Recep Tayyip Erdoğan, in the historic city of Istanbul today.
Our discussions covered the full spectrum of the Pakistan–Türkiye Strategic Partnership, with particular focus on trade, investment, defence… pic.twitter.com/oLC4zqd3S7
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2026
یہ بھی پڑھیں: صدرطیب اردوان کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم
دونوں رہنماؤں نے اہم قومی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ وزیر اعظم نے ترک صدر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
