برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی (Fiza Ali)کو ’خواتین کے احترام اور ذمہ دار میڈیا‘ کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ماڈل فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران “خواتین کے احترام اور ذمہ دار میڈیا” کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ، سماجی شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
فضا علی کا اداکاراؤں کو لباس کے حوالے سے مشورہ
منتظمین کے مطابق فضا علی کو یہ اعزاز میڈیا کے ذریعے خواتین کے وقار، مثبت سماجی اقدار اور ذمہ دارانہ ابلاغ کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے فضا علی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس پلیٹ فارم کو مثبت سوچ، باہمی احترام اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے۔
View this post on Instagram
فضا علی نے اس موقع پر کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے کام کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام عام کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔
تقریب کے شرکاء نے فضا علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار میڈیا اور خواتین کے احترام کے فروغ کے لیے ایسی شخصیات کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فضا علی پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ہیں، جو ڈراموں، مارننگ شوز اور سماجی موضوعات پر اپنی رائے کے باعث عوام میں خاصی مقبول ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں ملنے والا یہ اعزاز ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
