انڈونیشیا میں زلزلے سے دس افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں زلزلے سے دس افراد جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

جکارتہ: انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ چار شدت سے آنے والے زلزلے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد عمارتوں کو نقصان  پہنچا ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح چھ بج کر 47 منٹ پر آیا جس کا مرکز انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں تھا۔

انڈونیشیا کا جزیرہ لمبوک مشہورسیاحتی مقام ہے جس کی آبادی تین لاکھ 19 ہزار ہے۔

زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

مقامی میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کے بعد چار گھنٹے میں 66 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں