واشنگٹن میں تربیتی پرواز کے دوران امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابو پائلٹ نے کامیابی سے ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی تاہم پائلٹ کو معمولی زخم آئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک
امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا یا کسی اور وجہ سے ، ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا۔
