قومی ادارہ صحت نےہیٹ اسٹروک اورسن اسٹروک سےبچاؤ اورعلاج کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
این آئی ایچ کے مطابق گلوبل وارمنگ کےباعث پاکستان شدید موسمی تبدیلیوں اورہیٹ ویوکی لپیٹ میں ہے،ملک میں ہرسال ہیٹ ویوکی شدت اوراثرات میں اضافہ ہورہاہے۔
وزارت صحت کی ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہدایات جاری
ہیٹ اسٹروک کی وجہ سےبیماریوں اوراموات کی شرح بڑھنےکاخطرہ ہے،ہیٹ اسٹروک سےبچاؤ اورکنٹرول کیلئے فوری اقدامات ناگزیرہیں۔
براہِ راست دھوپ سے بچ کر اور پانی کے زیادہ استعمال سے ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکتا ہےشہری دھوپ میں نکلتےوقت ٹوپی پہنیں اورہلکےرنگ کےڈھیلےکپڑےاستعمال کریں۔
