گلگت بلتستان انتخابات کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ ق نے سیاسی تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔

Add A Comment

گلگت بلتستان انتخابات کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ ق نے سیاسی تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ق کے ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد سیاسی ہم آہنگی، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں جماعتیں اہم قومی اور عوامی معاملات پر ایک پیج پر ہیں اور انتخابی عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔
گلگت بلتستان اے 13، ڈاکٹر عباس شاہدہ خورشید کے حق میں دستبردار
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما ہمایوں خان نے مسلم لیگ ق کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی انتخابی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں جماعتوں کا اشتراک خطے میں مثبت سیاسی ماحول پیدا کرنے اور عوامی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔
We'd like to show you notifications for the latest news and updates.