استور، گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 13 (حلقہ نمبر 1) میں اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں آزاد امیدوار ڈاکٹر عباس نے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہوتے ہوئے امیدوار شاہدہ خورشید کے حق میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈاکٹر عباس کے اس فیصلے کے بعد ان کے حامیوں نے بھی شاہدہ خورشید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث حلقے کی انتخابی سیاست میں نئی صف بندیاں سامنے آنے لگی ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے حلقے میں انتخابی مقابلے کی صورتحال پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
گلگت بلتستان انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل
ڈاکٹر عباس کی دستبرداری کو حلقے کی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ان کے ووٹ بینک اور سیاسی اثر و رسوخ کے باعث شاہدہ خورشید کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جی بی اے 13 میں انتخابی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے اور آئندہ دنوں میں انتخابی مہم میں مزید سرگرمی اور جوش دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
