ایران نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے مناب کے بچے بھی یاد دلا دیئے۔
ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ جس طرح لیویٹ کی بیٹی معصوم اور پیاری ہے، اسی طرح مناب میں مارے جانیوالے بچے بھی معصوم تھے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو اپنی دوسری اولاد، بیٹی ’’ویویانا‘‘ کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نومولود بیٹی کو گود میں اٹھائے تصویر بھی شیئر کی۔
Congratulations to you. Children are innocent and lovable. Those 168 children that your boss killed in the school in Minab, and you justified, were also children. When you kiss your baby, think of the mothers of those children. https://t.co/uhypZFhRRf
— IRI Embassy in Armenia (@iraninyerevan) May 9, 2026
کیرولین لیویٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “یکم مئی کو ویویانا، یعنی ’ویوی‘، ہمارے خاندان کا حصہ بنی اور ہمارا دل محبت سے بھر گیا۔
اس کے بعد آرمینیا میں ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر لکھا، “آپ کو مبارک ہو۔ بچے معصوم اور پیارے ہوتے ہیں ، مناب کے اسکول میں آپ کے باس کے ہاتھوں مارے جانے والے 168 بچے بھی بچے تھے، جن کے حملے کا آپ نے دفاع کیا تھا۔ جب آپ اپنی بیٹی کو چومیں تو ان بچوں کی ماؤں کو بھی یاد کریں۔”
