25 جولائی کوعام تعطیل کا اعلان


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے موقع پرملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابات کے روز تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان  رائے دہندگان (ووٹرز) کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے اور پولنگ کا وقت صبح آٹھ بجے سے لے کر شام شام بجے تک رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں