شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

سب اہم انتخابات حلقہ 60 اور62 کے ہوں گے، شیخ شید | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرآئینی و غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکے پاس الیکشن روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنرنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئین وقانون کے تحت میرے حلقے کا الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ  ساڑھے سات سال سے ایفی ڈرین کیس چل رہا تھا اور حنیف عباسی کو عمر قید کی سز ا ہوئی ہے۔ اپنے سیاسی مخالف اورانتخابی حریف حنیف عباسی کے متعلق انہوں نے کہا کہ انہوں نے جوبویا وہی کاٹا۔

شیخ رشید احمد اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف نے کل ہائی کورٹ میں اپیل کرنے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے  مرکزی رہنما اور راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60  سے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید اور دس لاکھ  روپے جرمانے کی  سزا سنائی گئی ہے۔

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں حنیف عباسی کو مزید دو سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں