اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا

اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیاؔ|humnews.pk

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر بھر میں  دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ جس کے تحت شہر میں کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمی یا اسلحے کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شہر اقتدار میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  شہر میں اسلحے کی نمائش، آتش بازی، اس کے سامان کی خرید وفروخت، اسٹون کرشنگ، پبلک مقامات پر کیسٹ پلئیر، ساؤنڈ سسٹم اور ڈی وی ڈی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کے پمفلٹس اور پوسٹرز لگانے اور جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں