لیبیا کے آرمی چیف جنرل محمد علی احمد الحداد کے طیارہ حادثے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ترکیہ کے حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا ہے۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے حادثے کی جگہ پر میڈیا کو بتایا کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور وائس ریکارڈر برآمد کر لیے گئے ہیں ، ان کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیسے حادثے کا شکار ہوا؟ ویڈیو سامنے آ گئی
دوسری جانب ترک وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بلیک باکس کا تجزیہ کسی غیر جانبدار ملک میں کیا جائے گا اور نتائج مکمل شفافیت کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
واضح رہے لیبیا کے آرمی چیف گزشتہ روز 4 افسران سمیت انقرہ میں طیارے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
