خانیوال کے حلقہ این اے 151 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نااہل


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خانیوال سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 151 سے پیپلزپارٹی کے رہنما ہمایوں خان کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ہمایوں خان کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا، دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہمایوں خان کے ذمہ 13 لاکھ  روپے کے  واجبات  تھے جبکہ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ان کی نااہلی تاحیات نہیں، وہ اپنے واجبات کی ادائیگی کے بعد دوبارہ انتخابات کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

ہمایوں خان خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے، الیکشن ٹربیونل نے سوشل سیکیورٹی کا نادہندہ  ہونے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا، وہ اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ گئے لیکن وہاں بھی ان کی درخواست مسترد کر دی گئی اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں اہلیت سے متعلق ان کی درخواست خارج کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں