حجاب واقعہ، خاتون ڈاکٹر کا حکومت کی ملازمت کرنے سے انکار، نتیش کمار کیخلاف مقدمہ درج

india doctor

بھارتی ریاست بِہار کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے حجاب کھینچنے کے واقعے کے بعد بھارتی خاتون ڈاکٹر نے بہار حکومت کی ملازمت کرنے سے انکار کر دیا جبکہ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ملازمت نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ بہار کے نامناسب رویئے پر احتجاج کرتے ہوئے کیا۔

مسلمان خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بہار کے نامناسب رویئے نے مجھے ذہنی اذیت سے دوچار کیا ، بہار حکومت کے ساتھ ایسے ماحول میں ملازمت نہیں کر سکتی۔

سڈنی حملے میں ملوث دہشت گرد کو بھارتی سفارتخانے نے پاسپورٹ جاری کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

واضح رہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانگ سے خاتون کا حجاب کھینچنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمل اس خاتون کی عزت، خودمختاری اور شناخت پر حملہ ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp