وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (murad ali shah)کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے،کوئی بھی تقسیم نہیں کرسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی خوابوں کو حقیقت میں بھی بدل سکتی ہے،بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان بنیں گے ،پھر سب دیکھیں گے۔
وفاق نے سندھ کا مؤقف تسلیم کیا، گندم پالیسی میں صوبائی حکومت کی کامیابی، مراد علی شاہ
دلائل دینا وکلا کا کام ہے اور اس کیلئے عدالتیں موجود ہیں،سندھ میں احتجاج کرنے والوں کی تعداد 50سےزیادہ نہیں ہوتی،احتجاج کرکے سڑکیں بند کردی جاتی ہیں،شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتاہے،تحریک انصاف کے دوست احتجاج کرنےکیلئے سیاسی میدان میں آئیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا،انہوں نے فیسٹیول کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور فنون ہماری پہچان ہیں، سندھ کرافٹ فیسٹیول ہماری قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے،فیسٹیول کا مقصد سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت اور دستکاری کو فروغ دینا ہے۔
ہماری ثقافت، ہماری شناخت ہے، اسے محفوظ اور فروغ دینا ہماری ذمہ داری ہے،صوبے کے کاریگروں اور فنکاروں کیلئے یہ بہترین پلیٹ فارم ہے،سندھ کی روایتی دستکاری اور فنون دنیا کے ہر گوشے تک پہنچیں گے۔
سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں، سید مراد علی شاہ
ثقافتی تقریبات اور موسیقی کے فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی،ایسے فیسٹیول نہ صرف فنون، بلکہ ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام بھی ہے،ہماری روایت، ہمارا فخر ہیں، سندھ کے کاریگر ہم سب کی شان ہیں۔
