متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی، دفتر خارجہ

UAE Visa

دفتر خارجہ نے عام پاکستانی شہریوں کو دبئی کے ویزے نہ ملنے سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے خارجہ آفس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی۔ ان کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی ویزا پابندی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کمیٹی کو ممکنہ طور پر پرانے ڈیٹا کی بنیاد پر بریفنگ دی گئی، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے لیے کوئی نئی پابندی نافذ نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ یو اے ای عام پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری نہیں کر رہا اور پابندی لگنے کے قریب پہنچ کر بھی ویزوں کا اجرا نہیں ہو رہا۔

یو اے ای میں قومی پرچم کی بےحرمتی پر 25 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانے کا اعلان

دوسری جانب یو اے ای کے سفیر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو یومیہ 500 ویزے جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویزا اجرا معمول کے مطابق جاری ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp