اسلام آباد، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الگ الگ الوداعی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔


صدر زرداری نے جنرل شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی دفاع کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جنرل کی قیادت میں مسلح افواج کی کامیابیاں اورملکی سلامتی کیلئے ان کے غیرمتزلزل عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورانہیں آئندہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی جنرل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورملک و قوم کے لئے خدمات کی تعریف کی، ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون، افواج کی کارکردگی اورمستقبل میں فوجی قیادت کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
خیال رہے کہ جنرل شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے اور وہ 27 نومبر 2025ء کواپنی ملازمت کی مقررہ مدت مکمل کریں گے۔
آئین میں 27ویں ترمیم کے بعد ان کے بعد کوئی نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا۔
ملاقات میں اعلیٰ فوجی اورسول حکام بھی موجود تھے اور دونوں رہنماؤں نے جنرل شمشاد مرزا کی خدمات کو قومی دفاع کی کامیابیوں کے لیے یادگار قرار دیا۔
