ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2کروڑ40لاکھ ڈالرز کی کمی

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان(state bank of pakistan) کی جانب سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمارجاری کردئیے گئے ہیں۔

ملکی مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2کروڑ40لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کم ہوکر 19ارب66لاکھ ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ مالی سال ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ  ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر  14ارب50 لاکھ ڈالرز ہوگئے

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5 کروڑ52 لاکھ ڈالرز کی کمی  ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب16کروڑ ڈالرزہوگئے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp