نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد تاخیر کا شکار


ابو ظہبی: سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان آمد تاخیرکا شکار ہو گئی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ابوظہبی سے لاہور کے لیے ان کی پرواز میں دو گھنٹے کی تاخیر ہو گئی ہے، اب ان کا طیارہ لاہور کے لیے چار بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگا اور رات پونے آٹھ بجے لاہور پہنچ جائے گا۔

ہم نیوز کے نمائندے مخدوم شہاب الدین کے مطابق ابوظہبی سے لاہور کے لیے ان کی پرواز نے تین بج کر دس منٹ پر روانہ ہونا تھا اور سوا چھ بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پر اترنا تھا لیکن سرکاری اعلان کے مطابق وہ اپنے مقررہ وقت سے کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہو گی۔

ہم نیوز کے نمائندے کے مطابق سرکاری طور پر بتائے گئے وقت میں مزید تاخیر بھی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے میاں نواز شریف اور مریم نواز کے رات آٹھ یا سوا آٹھ بجے لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔

آج دن کو جب نوازشریف اور مریم نواز لندن سے ابوظہبی پہنچے تو انہیں مکمل پروٹوکول دیا گیا، انہیں ایئرپورٹ کے ہوٹل میں ہی ٹھہرایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں