متحدہ عرب امارات میں اگلے سال رمضان 19 فروری سے شروع ہو گا ، ماہرین فلکیات

ramadan ul mubarik

ماہرین فلکیات نے  پیشگوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اگلے سال رمضان المبارک ممکنہ طورپر 19 فروری سے شروع ہو گا۔

اس حساب سے رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف 139 دن باقی ہیں، یہ پیشگوئی ابتدائی فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر اماراتی فلکیاتی سوسائٹی نے کی ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ ، 18 ہزار ، 60 درخواستیں موصول

اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق رمضان کا نیا چاند منگل 17 فروری 2026 کو شام 4 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہو گا  تاہم اس دن سورج غروب ہونے کے صرف ایک منٹ بعد چاند غروب ہو جائے گا، جس کی وجہ سے چاند کی رویت ممکن نہیں ہو گی، اسی لیے پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب کا ریاض میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ حتمی اعلان چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹی کرے گی۔ ابو ظہبی میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریبا 12 گھنٹے 46 منٹ ہوگا۔ جیسے جیسے دن لمبے ہوں گے، یہ وقت 13 گھنٹے 25 منٹ تک بڑھ جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp