60 صحافی بھی نوازشریف کے ہمراہ آئیں گے

60 صحافی بھی نوازشریف کے ہمراہ آئیں گے |humnews.pk

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما کل رات لندن سے ابوظہبی پہنچیں گے جس کے لیے لندن سے 12 جولائی کو آنے والے طیارے ای وائے 18 میں بکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز 13 جولائی کی صبح سات بجے لندن سے ابوظہبی پہنچے گی جہاں سات گھنٹے کا قیام متوقع ہے۔ ابوظہبی سے لاہور آنے والے طیارے میں 305 مسافر ہوں گے جن میں 60 غیر ملکی صحافی بھی شامل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کارکنوں کو نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کا کہا ہے جب کہ لاہور پولیس نے سخت سیکیورٹی کے لیے پلان بھی ترتیب دے لیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات اور اتوار کے دوران لاہور میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کر رکھا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کی صورت میں ایئر پورٹ پر چھوٹے تیار لینڈ نہیں کر سکتے۔ ایسی صورتحال میں جہازوں کا رخ دوسرے  شہروں کی جانب موڑ دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں