لاہور: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے صدر مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرکزی کونسل نے قبائلی علاقوں کے لیے اتفاق رائے سے اپنے امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔
متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے مطابق این اے 40 باجوڑ کے لیے سردار خان، این اے 41 باجوڑ کے لیے قاری عبدالمجید، این اے 42 کے لیے ملک سعید خان، این اے 43 خیبر کے لیے مفتی محمد اعجاز، این اے 44 خیبر کے لیے شاہ فیصل آفریدی، این اے 45 کرم ایجنسی کے لیے منیر اورکزئی، این اے 47 اورکزئی کے لیے قاسم گل، این اے 48 شمالی وزیرستان کے لیے مولانا مصباح الدین، این اے 49 جنوبی وزیرستان کے لیے مولانا جمال الدین، این اے 50 جنوبی وزیرستان کے لیے مولانا محمو د عالم اور این اے 51 ایف آر سرکل کے لیے مفتی عبدالشکور کے نام شامل ہیں۔
مرکزی کونسل نے ہدایت جاری کی ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے وہ امیدوار جو ایم ایم اے کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ کاغذات نامزدگی سے دستبرداری کی درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کرادیں۔
مجلس عمل کی قیادت کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کی رکن جماعتوں کے کارکنان، ممبران اور عہدیداران متحد ہو کر دینی و سیاسی اتحاد کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔