انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر سابق سیکیورٹی انچارج نائن زیرو منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کر دیا۔
چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھاؤ ، علی امین گنڈاپور
ملزمان پر کے الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ایم ڈی شاہد حامد کو 1997 میں قتل کرنے کا الزام تھا، پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں صولت مرزا کو عدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی۔
مقدمے کے مرکزی ملزم صولت مرزا کو 2015 میں پھانسی دے دی گئی تھی، پراسیکیوشن کے مطابق 2016میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
