واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نےکہا ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔
نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس بریفنگ میں انکشاف کیا کہ حماس نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے سنجیدگی نہیں دکھائی، جس کے باعث جنگ بندی کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکیں۔
غزہ میں بھوک اورمصیبت ناقابلِ بیان ہے، اسرائیل راستہ بدلے، برطانوی وزیرِاعظم
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسٹیو ووٹکوف کوواضح طورپرآگاہ کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کیلئے سنجیدہ فریق نہیں، مغویوں کی رہائی کیلئے اب کوئی اورمؤثرطریقہ اختیارکیا جائے گا، امریکا غزہ میں انسانی بحران سے آگاہ ہے اور متاثرین تک امداد پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پربھی تشویش کا اظہارکیا اورکہا کہ واشنگٹن خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
