پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
سماعت کے بعد ایل ڈی آئی کمپنیوں سے پی ٹی اے نے 6 کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے، ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملہ پر پیش رفت سامنے آیا۔
پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک
ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سے وطین ٹیلی کام کو 6.25 ، سرکل نیٹ کو 5.9 ، ملٹی نیٹ کو 1.41، ریڈٹون کو 14.31، ورلڈ کال کو 5.69 اور ٹیلی کارڈ کو 4.07 ارب روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمپنیوں کے ذمے 24 ارب کی بنیادی رقم اور 56 ارب کے لیٹ پیمنٹ سرچارج واجب الاد ہیں۔
