واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کردیا اور بھارتی تمام دعوے جھوٹے ثابت کردیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن سینیٹرزکے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےاعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے دوران 5 جنگی طیارے مارگرائے گئے تھے۔
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں حالات انتہائی خراب تھے اور دونوں ایٹمی ریاستیں ایک خطرناک تصادم کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ذاتی طورپرسفارتی مداخلت کرتے ہوئے جنگ رکوا کردنیا کو ایٹمی تباہی سے بچایا اور مجھے فخر ہے کہ میں نے دنیا بھر میں کئی جنگیں روکنے میں کردارادا کیا۔
یہ بیان بھارتی مؤقف پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے جبکہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پرتصدیق ہو گئی۔
