ڈوپلیسی کی شاندار سنچری، بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ ٹوٹ گیا

ڈوپلیسی

جنوبی افریقہ کے تجربہ کار کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگ میل عبورکرلیا۔

انہوں نے پاکستان کے بابراعظم کا ریکارڈ توڑتے ہوئے مختصر فارمیٹ میں بطورکپتان سب سے زیادہ (8) سنچریاں اسکورکرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

ڈوپلیسی نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگزکھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ رواں سال میجر لیگ میں اُن کی دوسری سنچری ہے اور وہ 40 سال کی عمرکے بعد ٹی ٹوئنٹی میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹربھی بن گئے ہیں۔

بابراعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے بطور کپتان اب تک 7 سنچریاں اور 5,200 سے زائد رنز اسکورکیے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں