محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیاہے، مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال اور گجرات میں بارش کاامکان ہے۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور،ملتان اوربھکرمیں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار، قلات اورمستونگ میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
کراچی میں سرکاری ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے احتجاج
دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پانچ جولائی تک بعض مقاما ت پر تیزاور موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔ پانچ جولائی تک شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔