بلوچستان اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، موسیٰ خیل میں دیواریں گر گئیں

لاہور

بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے دیواریں گر گئیں اورلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔

این ڈی ایم اے کا بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے سے متعدد مکانات متاثر ہوئے اور کئی مقامات پر دیواریں گر گئیں، زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم سے ایک کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔

شہری گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، حکام نے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی، تاہم نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

زلزلہ پیما مرکزنے آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں