واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ “بگ بیوٹی فل بل” کے ذریعے امریکی معیشت کو مضبوط کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بل منظورنہ ہوا توعوام کو 68 فیصد تک اضافی ٹیکس دینا پڑے گا، ٹیرف لاگو کر کے امریکی معیشت کو کھربوں ڈالر کے نقصان سے بچایا۔
ٹرمپ نے ناقابلِ یقین جنگ بندی کرا کے دنیا کو حیران کردیا، وائٹ ہاؤس
غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد کو ملک بدر کیا جائے گا اور سرحدوں سے منشیات و جرائم کا داخلہ روکا جائے گا۔
ایران پرامریکی حملے کو مکمل کامیاب قرار دیتے ہوئے انہوں نے میڈیا پر تنقید کی اورسی این این و نیویارک ٹائمز کے رپورٹرز کو “فیک نیوز” پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
ٹرمپ نے کہا کہ بدنیت صحافی قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں، اور ایسے رپورٹرز کو فارغ کیا جانا چاہیے۔