امریکی شہرلاس ویگاس میں ایک مسافر بردار طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پرواز کے دوران طیارے کے ایک انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پراتارلیا۔
ایران نے فضائی حدود جزوی طورپردوبارہ کھول دی
طیارے میں 165 مسافرسوارتھے جو شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے، لینڈنگ کے فوری بعد ایمرجنسی عملہ حرکت میں آ گیا اورانجن میں لگی آگ پرقابوپا لیا گیا۔
ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ تمام مسافر محفوظ ہیں، واقعے کے بعد مذکورہ پرواز کو منسوخ کردیا گیا اورمتبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔