ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود تاحال بند ہیں اورانہیں دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ملک بھرمیں فضائی پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں۔
قطر اور متحدہ عرب امارات نے فضائی حدود دوبارہ کھول دیں
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب عالمی پروازوں پرنظررکھنے والے ادارے “فلائٹ ریڈار 24” نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے اور کچھ بین الاقوامی پروازیں وہاں سے گزر رہی ہیں۔
ایرانی حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا میں تکنیکی غلطی ہو سکتی ہے اور فی الحال فضائی حدود مکمل طورپربند ہیں۔