وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایران اسرائیل تنازع میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مالی اور اقتصادی مدد پر دوست ملک چین کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے بحرینی بادشاہ اور ایران صدر سے ٹیلیفونک رابطے

شہباز شریف نے کہا کہ میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی جو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے ، سی پیک کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا ، چینی سفیر نے کہا کہ اگست کے آخر میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کیلئے تیاریاں شروع ہیں۔


متعلقہ خبریں