امریکا جنگ میں شامل ہوا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا زیادہ آسان ہے، ایرانی حکام

ایرانی حکام

ایرانی حکام نے ایک بار پھر امریکا کو اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں براہ راست مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ  اگرامریکا اس جنگ میں شامل ہوا تو یہ پورے خطے میں پھیل جائے گی اور مغربی ایشیا میں امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایران اسرائیل کشیدگی پر حیفا کے میئر کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا، اسرائیل پر حملے کرنے سے کہیں زیادہ آسان ہے،” اوراگرامریکا نے مداخلت کی تو یہ قدم خطے میں شدید عدم استحکام کا باعث بنے گا۔

انکا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل پرکی جانے والی ایرانی کارروائیاں انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہیں، جنہیں اسرائیلی فوج جان بوجھ کرچھپا رہی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جانشین نامزد کر دیئے، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس جدید میزائلوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے اوربوقت ضرورت ان کا استعمال یقینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج اسرائیلی انٹرسیپٹرمیزائل نظام کو ختم کرنے کے لئے مربوط کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اوراسرائیل کے دفاعی ذخیرے سے متعلق مکمل معلومات ایران کے پاس موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں