محمد حارث نے کہا ہے کہ پاور ہٹنگ بہت ضروری ہے، اس پر ہم عبدالرزاق کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
قومی بلے باز محمد حارث نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ اس لئے ضروری ہے کہ کوچ نے جو غلطیاں نوٹ کیں انھیں کیمپ میں بہتر کریں۔
میچ میں غلطیاں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے بارے میں بات نہیں کی لیکن امید ہے اگلے کیمپ میں ضرور بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کپتانی کا کوئی شوق نہیں ہے، پچھلی سیریز میں مجھے پتا تھا کہ تیسرے نمبر پر کھیلنا ہے مگر ہم سیریز ٹو سیریز سب پلان لے کر چلیں گے۔
حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں، جنرل منیجر میلبرن اسٹارز
حارث نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جارحانہ انداز اپناؤں لیکن ساتھ ساتھ سنگل ڈبل پر بھی زور دوں،کوشش ہے کہ ریڈ بال کرکٹ پر بھی کام کروں اور میں ریڈ بال کرکٹ کھیلنا بھی چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی مینجمنٹ کے ساتھ ریڈ بال اور وائٹ بال کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، ہر کیمپ کا اپنا فائدہ ہوتا ہے مگر اس کیمپ کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں غلطیوں پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاور ہٹنگ بہت ضروری ہے جس پر ہم عبدالرزاق کے ساتھ کام کررہے ہیں،بگ بیش دنیا کی بہت بڑی لیگ ہے وہاں بڑے کھلاڑی کھیلتے ہیں، اس وقت پورا فوکس نیشنل ڈیوٹی پر ہے اگر کبھی وقت ملا تو کھیلنے کا ضرور سوچوں گا۔