نیویارک: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل ( جمعہ) طلب کرلیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، بڑھتے ہوئے خطرات اور ممکنہ سفارتی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
ایران اسرائیل کشیدگی، امریکی سفارتکاروں کا انخلاء شروع
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن ممالک فریقین سے تحمل اورمذاکرات پر زور دیں گے۔
اجلاس میں علاقائی استحکام، انسانی جانوں کے تحفظ اور عالمی امن کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
